شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،پانچ دہشت گرد ہلاک‘ ایک جوان ..
تازہ ترین : 1
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،پانچ دہشت گرد ہلاک‘ ..

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،پانچ دہشت گرد ہلاک‘ ایک جوان شہید

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک‘ ایک جوان شہید ہوگیا‘ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سرچ آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/02/2015 - 09:05:44

اپنی رائے کا اظہار کریں