کراچی سلمان لاشاری قتل کیس ، 5 افراد پر فرد جرم عائد

جمعہ 20 فروری 2015 08:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سلمان لاشاری قتل کے مقدمہ میں 5 افراد پر فرد جرم عائد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپنے دوست سلمان لاشاری کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار سلیمان ابڑو، عثمان سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ ملزمان نے عدالت کے سامنے صحبت جرم سے انکار کردیا جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمہ کے گواہوں کو 11 مارچ کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی۔ گرفتار ملزمان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے اپنے ہی دوست سلیمان لاشاری کو اس کے گھر واقعہ ڈیفنس میں گھر سے بلا کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :