پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے 3 نوجوان افراد کی لاشیں برآمد،مقولین کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جن کی عمریں 24 سے 28 سال کے درمیان ہیں،پولیس

جمعہ 20 فروری 2015 08:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء) بڈھ بیر کے علاقے ٹیلہ بند سے 3 افراد کی لاشیں ملی جنہیں شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پو لیس حکا م کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں برساتی نالے سے تین نوجوان افراد کی لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی شناخت کے لئے لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاشیں اپنے قبضے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقولین کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جن کی عمریں 24 سے 28 سال کے درمیان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :