آج چاند نظرنہیں آیا، یکم جمادی الاول بروز ہفتہ 21فروری کو ہوگی ، مفتی منیب الرحمن
تازہ ترین : 1

آج چاند نظرنہیں آیا، یکم جمادی الاول بروز ہفتہ 21فروری کو ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظرنہیںآ یا، یکم جمادی الاول 1436ئھ بروز ہفتہ 21فروری کو ہوگی۔ دریں اثنا آج مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہٴ موسمیات(میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلا س میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا اسد دیوبندی ، مفتی سید صابر حسین ،قاری نذیر احمد نعیمی ، مولانا صابر نورانی ،مولانا حافظ محمد سلفی نے شرکت کی ۔ فنی معاونت کے لئے محکمہٴ موسمیات کراچی کے ڈپٹی ڈائرکٹر امیر حیدر ا ور سپارکو سے غلام مصطفی نے شرکت کی ۔ پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ملک بھر میں کسی مقام سے بھی شہادت موصول نہیں ہوئیں، اکثر مقامات پر مطلع ابرآلودتھا، محکمہٴ موسمیات نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی ہے، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم جمادی الاول بروز ہفتہ 21 فروری کو ہوگی ۔

وقت اشاعت : 20/02/2015 - 08:41:31

اپنی رائے کا اظہار کریں