سندھ اورپنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ،ہارس ٹریڈنگ کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، سعدرفیق ..
تازہ ترین : 1

سندھ اورپنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ،ہارس ٹریڈنگ کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، سعدرفیق ،بلوچستان اورخیبرپختونخواہ میں بھی اس مکروہ دھندے کوروکناہوگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ سندھ اورپنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ،ہارس ٹریڈنگ کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،بلوچستان اورخیبرپختونخواہ میں بھی اس مکروہ دھندے کوروکناہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ میں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کردی ہے ،پنجاب میں ن لیگ اکثریت میں تقریباًساری نشستیں جیت لے گی ،بلوچستان اورخیبرپختونخواہ میں کچھ لوگ مکروہ دھندہ کرناچاہتے ہیں ہم اس کوروکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ہارس ٹریڈنگ کوروکنے کیلئے تمام جماعتوں کواپناکرداراداکرناہوگا

وقت اشاعت : 20/02/2015 - 08:36:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں