فرانس،ڈکیتی کی واردات،پولیس اہلکاروں کے روپ میں دو چور پنشنر کے گھر سے 4لاکھ 50ہزار یورو مالیت کا سونا لے اڑے

جمعہ 20 فروری 2015 09:10

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)پولیس اہلکاروں کے روپ میں دو چوروں نے ایک فرانسیسی پنشنر کے گھر پر ڈاکہ ڈالا اور اسے چار لاکھ پچاس ہزار یورو (5لاکھ10ہزار ڈالر) مالیت کی سونے کی 13سلاخوں سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ جعلی اہلکار پیرس کے نواح میں ایک 69سالہ گھر کے دروازے پر نمودار ہوئے اور اسے بتایا کہ وہ سونے کی ایک ڈکیتی کے سلسلے میں تحقیقات کررہے ہیں۔

انہوں نے پوچھا کہ اس کے پاس کوئی سونا ہے اس نے جواب دیا ہاں ، اس کے بعدانہیں سونے کی سلاخیں دکھائیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک نے پہلے اس کی توجہ کاغذات سے منتقل کی جبکہ دوسرے نے سونا چرا لیا ، ایک ، ایک کلو(دو پونڈ وزنی) سونے کی تین سلاخیں سیف کی بجائے اس شخص کے سیلر میں ذخیرہ کی گئی تھیں۔تاہم پنشر کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔

متعلقہ عنوان :