تحریک انصاف سنجیدگی کامظاہرہ کرے جوڈیشل کمیشن کامعاملہ آدھے گھنٹے میں حل ہوسکتاہے ،سینیٹر اسحاق ڈار،خورشیدشاہ کوثالثی کاکرداردینے کیلئے تیارہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 20 فروری 2015 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ تحریک انصاف سنجیدگی کامظاہرہ کرے جوڈیشل کمیشن کامعاملہ آدھے گھنٹے میں حل ہوسکتاہے ،خورشیدشاہ کوثالثی کاکرداردینے کیلئے تیارہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ الیکشن 2013ء چوری ہوئی دھاندلی میں ریٹرننگ افسران اورافتخارچوہدری اوردیگرملوث تھے ،لیکن وہ ایک لفظ سازش کانہیں لکھنے دیتے ،یہ مناسب نہیں ،این اے 122میں دوبارہ گنتی ہوئی ایازصادق کے ووٹ مزیدبڑھ گئے اب کہہ رہے ہیں کہ مہرنہیں لکھی ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی سسٹم میں کمزوریوں کودورکرنے کیلئے بنائی گئی ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنے اورتحریک انصاف پارلیمنٹ میں آئے تاکہ اصلاحاتی کمیٹی اپناکام جاری رکھ سکے ۔انہوں نے کہاکہ خورشیدشاہ سمیت کوئی بھی ثالثی کرے ہم تیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیاست برائے سیاست کرناآسان ہے ،تحریک انصاف کوبھی سنجیدگی کامظاہرہ کرناہوگا