پمز ہسپتال نے کری روڈ امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کرنے والے بمبار کی پوسٹ مارٹم ..
تازہ ترین : 1

پمز ہسپتال نے کری روڈ امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کرنے والے بمبار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی ،خودکش بمبار سو فیصد پاکستانی چہرہ کا حامل ہے ‘ خودکش بمبار کا دھماکے کے باعث چھاتی اور چہرے کا بائیاں حصہ متاثر ہوا ، بائیں ٹانگ تن سے جدا ہو گئی تھی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء) پمز ہسپتال نے کری روڈ امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کرنے والے بمبار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی تفتیش کرنے والے حساس ادارے اور پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔ پمز ترجمان کے مطابق خودکش بمبار سو فیصد پاکستانی چہرہ کا حامل ہے قد 5 فٹ سات انچ اور گرے رنگ کی شلوار قمیض زیب تن تھی تاہم خودکش حملہ کے دوران بائیں بازو اور ٹانگ سے شلوار قمیض کے حصے غائب تھے‘ خودکش بمبار کا دھماکے کے باعث چھاتی اور چہرے کا بائیاں حصہ متاثر ہوا جبکہ بائیں ٹانگ تن سے جدا ہو گئی تھی‘ پمز اور پولیس کے مطابق خودکش بمبار کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان ہو گی۔

وفاقی پولیس ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت آسانی سے ممکن ہے تاہم مزید کارروائی سے قبل قانونی تقاضے پورے کرنے ناگزیر ہیں۔

وقت اشاعت : 20/02/2015 - 09:07:38

اپنی رائے کا اظہار کریں