صدر ورلڈ باکسنگ کونسل نے پاکستانی قوم کو ”نیشن آف چیمپیئنز“ قرار دیدیا،پنجاب جمنیزیم میں 12 نوجوانوں کی باکسنگ پرفارمنس نے مجھے حیرت زدہ کردیا ،پاکستانی ہنس مکھ اور ملنسار ہیں، دورہ تاریخی رہا، ماریشیو سلیمان کا دورہ پاکستان کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل کی ویب سائٹ پر اظہار خیال

جمعرات 19 فروری 2015 08:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء) ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر ماریشیو سلیمان نے پاکستانی قوم کو ”نیشن آف چیمپئنز “ قرار دیدیا ہے، دورہ پاکستان سے واپسی پر میکسیکو میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماریشیو سلیمان نے لکھا ہے کہ پاکستان عظیم ملک ہے دورہ تاریخی رہا، مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پروفیشنل باکسنگ چیمپئن پاکستان سے ہوگا ،سانحہ پشاور کے بعد پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف مزید پرعزم اور متحد ہوگئی ہے، پاکستان کے لوگ ملنسار اور محبت کرنیوالے ہیں۔

متعلقہ عنوان :