کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ، تحریک انصاف کے رہنماء اعظم خان سواتی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 19 فروری 2015 09:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز تحریک انصاف کے رہنماء اعظم خان سواتی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں عدالت نے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کردیئے۔ مقدمہ کی سماعت میں لیگل انسپکٹر چوہدری ارشد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت کی جانب سے بار بار دیئے گئے نوٹس پر اعظم سواتی اور ان کے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف وارنٹ جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت 28 فرری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :