یوم پاکستان پیریڈ میں حصہ لینے والے اسلام آباد پولیس کے 145افسران و اہلکاروں کا سروس ریکارڈخفیہ اداروں نے مانگ لیا ،جوانوں کوریہرسل کے دوران کھانے پینے پراٹھنے والے اخراجات جیب سے دینے پڑ گئے،بلائے جانے کے باوجود ریہرسل میں شرکت نہ کرنیوالے پولیس ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری

جمعرات 19 فروری 2015 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء )سیکورٹی خدشات کے باعث عرصہ سات سال کے طویل وقفہ کے بعد 23مارچ کوہونے والی پیریڈ میں حصہ لینے والے اسلام آباد پولیس کے 145افسران و اہلکاروں کا سروس ریکارڈخفیہ اداروں نے مانگ لیا ہے جبکہ پیپریڈ میں شریک ہونے والے جوانوں کوریہرسل کے دوران کھانے پینے پراٹھنے والے اخراجات جیب سے دینے پڑ گئے،بلائے جانے کے باوجود ریہرسل میں شرکت نہ کرنے والے پولیس ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے،اس سلسلے میں ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا طاہر رحمن نے رابطہ پر بتایا کہ پولیس ملازموں کا دیگر سیکورٹی اداروں کی طرح کھانا فری نہیں ہوتا اس لیے ان سے دو ہزار روپے طلب کیے گئے ہیں اور آرمی کا ریکارڈ طلب کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کلیئرنس کے لیے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سات سال کے طویل وقفہ کے بعد شکر پڑیاں گراؤنڈ میں ہونے والی 23مارچ کی پیریڈ کی ریہرسل اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں کرائی جا رہی ہے جس میں دو سو کے قریب پولیس ملازم شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیریڈ میں اسلام آباد پولیس کے 144ملازم حصہ لیں گئے جن میں 35پروبیشنل اے ایس آئیز اور باقی کانسٹیبل ہونگے جبکہ اسلام آباد پولیس کی کمانڈ اے ایس پی عامر نیازی یا ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا طاہر رحمن کے ہاتھ میں ہو گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 23مارچ کو ہونے والی پیریڈ کا حصہ بننے والے اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکاروں کو سروس ریکارڈ بھی حساس اداروں نے مانگ لیا ہے جبکہ پیریڈ گراؤنڈ کو سیکورٹی خدشات کی بناء پر چاروں طرف خاردار تاریں لگا کر آرمی،رینجرز،اے ٹی ایس سمیت دیگر ادارے کور کرے گئے،ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں دو سو سے زائد پولیس اہلکاروں سے ریہر سل کرائی جا رہی ہے جن سے کھانے کی مد میں دو ہزار روپے فی کس بھی مانگا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس سے کل 144افسران و ملازموں کو فائنل کیا جائے گا جس کے بعد دو مارچ سے پیریڈ کی ریہرسل اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں فوج کے ساتھ ہو گی اس کے علاوہ پولیس حکام نے بار بار پیریڈ کی ریہرسل کے لیے طلبی کے باوجود نہ آنے والے پولیس ملازموں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے اور پاسنگ آؤٹ پیریڈ کے 26ویں بیچ کو بھی لائن ہیڈ کوارٹر میں ریہر سل کے لیے بلا لیا گیا ہے۔