تمام دینی مدارس نے قومی لائحہ عمل کی تائید کی ہے بلیغ الرحمٰن ، کسی بھی قسم کی غیر ملکی فنڈنگ کی پہلے اجازت لینا ضروری ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ

جمعرات 19 فروری 2015 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء ) وزیر مملکت برائے امور داخلہ بلیغ الرحمن نے کہ ہے کہ تمام دینی مدارس نے می لائحہ عمل کی تائید کی ہے ، بڑی نمائندہ تنظیموں نے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی طرح کی غیر ملکی مالی اعانت حکومت کے علم میں لاکر اور باقاعدہ اجازت کے بعد ہی حاصل کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

ہمارے جو قواعد ہیں اس میں بڑا واضح ہے کسی بھی قسم کی غیر ملکی فنڈنگ کی پہلے اجازت لینا ضروری ہے،پاکستان میں موجود مدارس کی تمام تنظیموں کی طرف سے مثبت اشارہ ملا ہے وہ تعاون کر رہے ہیں اور قومی لائحہ عمل کی تائید کر رہے ہیں ، پاکستان میں مدارس کی تقریباً تمام بڑی نمائندہ تنظیموں نے اس ضمن میں حکومت سے مکمل تعاون کی یقیین دہانی کروائی ہے