دل کے ارماں آنسوں میں بہہ گئے، اس مرتبہ بھی کئی ارکان اسمبلی وزیراعظم سے مصافحہ ..
تازہ ترین : 1

دل کے ارماں آنسوں میں بہہ گئے، اس مرتبہ بھی کئی ارکان اسمبلی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے کی آرزودلوں میں لئے مایوس لوٹے

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء)دل کے ارماں آ نسوں میں بہہ گئے اس مرتبہ بھی کئی ارکان اسمبلی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے کی آرزودلوں میں لئے مایوس لوٹے وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ارکان اسمبلی کی بڑی تعدادکوئٹہ کینٹ میں ہونے والی تقریب میں پہنچی جہاں پرسب کے دلوں میں یہ آرزوتھی کہ وہ وزیراعظم سے مصافحہ کریں تاہم وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف تقریب میں پہنچے اوراپنی نشست پربراجمان ہوگئے جس کے بعد کئی ارکان اسمبلی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے کی آرزودل میں لئے ایک بارپرمایوس لوٹے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم کے دورہ زیارت کے موقع پرارکان اسمبلی ان سے مصافحہ کرنے کاموقع حاصل نہیں کرسکے تھے۔

وقت اشاعت : 19/02/2015 - 08:54:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں