اسلام آباد،قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا واپڈا ملازمین سے اظہار یکجہتی، احتجاجی ..
تازہ ترین : 1
اسلام آباد،قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا واپڈا ملازمین سے اظہار ..

اسلام آباد،قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا واپڈا ملازمین سے اظہار یکجہتی، احتجاجی مظاہرے میں پہنچ گئے، حکومت نجکاری کی شیطانیت سے باز رہے، سید خورشید شاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ واپڈا ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے میں پہنچ گئے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نجکاری کی شیطانیت سے باز رہے۔ نجکاری کیخلاف پیپلزپارٹی مزدوروں کیساتھ ہے۔ کسی کو سرکاری اداروں کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی اداروں کی نجکاری کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ پی پی مزدوروں کی آواز ہر فورم پر اٹھائے گی۔ سید خورشید شاہ نے مزدوروں سے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ واپڈا کی نجکاری پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی مزدوروں کا پسینہ گرے گا وہاں پی پی اپنا خون دے گی۔

وقت اشاعت : 19/02/2015 - 09:32:50

اپنی رائے کا اظہار کریں