مسجدکے گارڈنے کئی لوگوں کی جانیں بچائیں ،آئی جی طاہرعالم ،خودکش حملہ آورنے مسجدمیں داخل ہونے کی کوشش کی ،فائرنگ کی آوازسن کرنمازی دوسرے ہال میں منتقل ہوگئے ،حملہ آورشکل سے پاکستانی لگ رہاہے ،نادراکی مددسے شناخت کی کوشش کی جارہی ہے،خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ بھی تھے ،آئی جی اسلام آبادکی میڈیاسے گفتگو

جمعرات 19 فروری 2015 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء)آئی جی اسلام آباد پولیس طاہرعالم نے کہا ہے کہ مسجدکے سیکورٹی گارڈنے کئی لوگوں کی جانیں بچائیں ،خودکش حملہ آورنے مسجدمیں داخل ہونے کی کوشش کی ،فائرنگ کی آوازسن کرنمازی دوسرے ہال میں منتقل ہوگئے ،حملہ آورشکل سے پاکستانی لگ رہاہے ،نادراکی مددسے شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ سیکورٹی گاڑدنے کئی لوگوں کی جانیں بچائیں ،ہلاک خودکش حملہ آورسے اسلحہ بھی ملا،واقعہ کی تفتیش جاری ہے ،حملہ آورکے فنگرپرنٹس بھی حاصل کرلئے گئے،جلدشناخت کرلیں گے ،خودکش حملہ آورنے مسجدمیں داخل ہونے کی کوشش کی ،فائرنگ کی آوازسن کرنمازی دوسرے ہال میں منتقل ہوگئے ،حملہ آورنے دوسرے حال میں داخل ہونے کی کوشش کی ،دروازہ بندکردیاگیاتوحملہ آورنے دھماکہ کردیا،گارڈنے روکاتوخودکش حملہ آورنے فائرنگ کردی ،خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ بھی تھے ،خودکش حملہ آورشکل سے پاکستانی لگتاہے ،حملہ چھ بج کرتیرہ منٹ پرہوا،نادراکے ذریعے حملہ آورکی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :