قومی کرکٹ فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے سینئرکھلاڑیوں کی تلخ کلامی ،گرانٹ لیوڈن کی شکایت کے بعدچیئرمین نے صلح صفائی کرادی

بدھ 18 فروری 2015 08:27

کرائسٹ چرچ،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے سینئرکھلاڑیوں کی تلخ کلامی ،گرانٹ لیوڈن کی شکایت کے بعدچیئرمین پی سی بی نے صلح صفائی کرادی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزکرائٹ چرچ میں ٹریننگ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کھلاڑیوں کوٹپس دے رہے تھے کہ اسی دوران شاہدآفریدی ،عمراکمل اوراحمدشہزادکی کوچ سے تلخ کلامی ہوگئی ،جس کے بعدگرانٹ لیوڈن نے چیئرمین پی سی بی کوفون کرکے کہاکہ کھلاڑیوں نے ان سے بدتمیزی کی ہے اگران کی ضرورت نہیں تووہ مستعفی ہوجائیں گے ۔

چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے ٹیم منیجرنویداکرم چیمہ کومعاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ۔شہریارخان کے مطابق کھلاڑیوں اورفیلڈنگ کوچ کے درمیان صلح صفائی کرادی گئی ہے

متعلقہ عنوان :