اسلام آباد ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم کے ملازم کی نامعلوم ..
تازہ ترین : 1
اسلام آباد ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم کے ملازم ..

اسلام آباد ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم کے ملازم کی نامعلوم ملزمان نے زبان کاٹ دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم کے ملازم کی نامعلوم ملزمان نے زبان کاٹ دی۔ پولیس نے ایم ایل سی رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا‘ تفتیش اے ایس آئی سکندر کے متضاد بیانات نے معاملہ کو الجھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو رات ساڑھے گیارہ بجائے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم کے ملازم شاکر کی ناظم الدین رود پر نامعلوم ملزمان نے زبان کاٹ کر فرار ہوگئے۔

گزشتہ شب رات گئے راجہ عظیم کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ راجہ عظیم نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے ملازم شاکر کو فون کر رہا تھا مگر کسی اور نے جواب دیا کہ آپ کے ملازم کی کسی نے زبان کاٹ دی ہے جو کہ زخمی حالت میں ناظم الدین روڈ پر پڑا ہے۔ خبر رساں ادارے نے گزشتہ روز جب تھانہ مارگلہ میں فون کیا تو بتایا گیا کہ ا س قسم کا واقعہ رونما ہوا ہی نہیں تاہم ذرائع بتا رہے ہیں کہ میڈیکل رپورٹ کے بغیر مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ ملازم کی اس طرح زبان کٹ جانا اور پولیس کا جلد بازی میں مقدمہ کا اندراج شکوک کی غمازی کررہا ہے‘ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاکر ان پڑھ ہے اور وہ کسی چیز کا بتانے سے قاصر ہے تمام تر معلومات راجہ عظیم نے پولیس کو فراہم کی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/02/2015 - 08:48:48

اپنی رائے کا اظہار کریں