پنجگور، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکارشہید، دوسرا ..
تازہ ترین : 1
پنجگور، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکارشہید، ..

پنجگور، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکارشہید، دوسرا زخمی، 3شرپسند ہلاک ،لورالائی پولیس نے 14افغان باشندے گرفتارکرلئے گئے

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء)بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکارشہید، دوسرا زخمی جبکہ 3شرپسند ہلاک ہوگئے ۔لورالائی پولیس نے 14افغان باشندے گرفتارکرلئے گئے ۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی کامنگل کے روزضلع پنجگورمیں سرچ آپریشن جاری تھاکہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکارشہیداورایک زخمی ہوگیا۔جبکہ تین دہشتگردہلاک کردیئے گئے دوسری جانب لورالائی میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 14افغان باشندوں کوگرفتارکرلیاہے

وقت اشاعت : 18/02/2015 - 08:29:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں