معروف چینی ایکٹرجیکی چن کے بیٹے نے معافی مانگ لی ،انہیں چرس استعمال کرنے کے جرم میں ساتھیوں سمیت چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی

بدھ 18 فروری 2015 09:11

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء ): معروف چینی ایکٹرجیکی چن کے بیٹے نے عوام سے اہنے جرم کی معافی مانگ لی ، انہیں ان کے اپارٹمنٹ میں چرس استعمال کرنے کے جرم میں ساتھیوں سمیت چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔بتیس سالہ جے سی چن نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار پھر اپنے گھر اور کا م سے ٹوٹا ہوا رشتہ استوار کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کہ ان کے پاس اپنی صفائی میں دینے کے لئے کوئی بھی وجہ نہیں کہ وہ آخر کیوں تائیوانی ایکٹر ’کوکائی‘ اوردیگر ساتھیوں سمیت چرس استعمال کررہے تھے۔پولیس نے چن اور کو کا طبی معائنہ کرایا تھا کس کا رزلٹ مثبت آیا تھا، ساتھ ہی ساتھ پولیس نے ان کے اپارٹمنٹ سے 100 گرام چرس بھی برآمد کی تھی۔انہیں تین سال تک کی سزا سنائی جاکستی تھی لیکن ان کے سابقہ شفاف ریکارڈ کے سبب انہیں کم سزا دی گئی