ہیٹی میں کرنٹ لگنے سے 18 افراد ہلاک
تازہ ترین : 1
ہیٹی میں کرنٹ لگنے سے 18 افراد ہلاک

ہیٹی میں کرنٹ لگنے سے 18 افراد ہلاک

پورٹ او پرنس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء ) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں کارنیوال کے جلوس میں شریک ایک میوزیکل فلوٹ کو بجلی کا طاقتورکرنٹ نے اپنی لیٹ میں لے لیا جس سے کم از کم 18افراد ہلاک ہو گئے۔ ہیٹی کے وزیر مواصلات روشِلڈ فرانسوا نے دس سے زائد ہلاکتوں اور چالیس سے زیادہ شائقین کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلوٹ پر میوزیکل بینڈ کے علاوہ بے شمار دوسرے لوگ بھی سوار تھے۔ ہائی وولٹیج تار کو چھونے کے بعد فلوٹ کو آگ لگ گئی۔ کئی مرنے والے بجلی کے پاور فل کرنٹ سے اْسی وقت ہلاک ہو گئے تھے۔

وقت اشاعت : 18/02/2015 - 09:09:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں