مصر کے معزول صدر مرسی کیخلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ ، اخوان المسلمون کے مزید 198 رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف بھی مقدم چلایا جائے گا

بدھ 18 فروری 2015 09:09

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) مصر کے معزول صدر محمد مرسی کیخلاف سول عدالتوں کے بعد اب فوجی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 23 فروری سے محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے مزید 198 افراد کیخلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ چلایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمد مرسی اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف عوام کو مظاہروں پر اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں دو روز میں اکتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

محمد مرسی کو جولائی 2013ء کو فوج نے اقتدار سے معزول کردیا تھا جس کے بعد سے اب تک ان کیخلاف چار مقدمے چلائے گئے مگر یہ مقدمات سول عدالتوں میں چلے جبکہ یہ مقدمہ فوج کی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی کارروائی پر سیاسی جماعتیں شکوک و شبہات کا اظہار کرتی ہیں

متعلقہ عنوان :