افغانستان‘ پولیس اسٹیشن پر دو خود کش حملے‘ 18 سکیورٹی اہلکاروں سمیت بیس افراد ہلاک‘ متعدد زخمی

بدھ 18 فروری 2015 09:07

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) افغانستان میں پولیس وردی میں ملبوس خود کش حملہ آوروں کے پولیس اسٹیشن پر حملوں کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ لوگار میں پلی آلام کے علاقے واقع پولیس اسٹیشن کی راہداری میں پہلے ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ یکے بعد دیگرے اسٹیشن کے اندر بھی ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے ارا دیا جس کے نتیجے میں اٹھارہ سکیورٹی اہلکاروں سمیت بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور پولیس یونیفارم میں ملبوس ہوکر پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے تھے۔ طالبان ترجمان ذبیح الله مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :