نیپرا کا کے الیکٹرک کے علاوہ تمام الیکٹرک کمپنیوں کو 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی سستی دینے کا فیصلہ ،تین روپے 24 پیسے ریلیف مارچ کے بلوں میں شامل کر دیا جائے گا ، ترجمان نیپرا

بدھ 18 فروری 2015 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) نیپرا نے کے الیکٹرک کے علاوہ تمام الیکٹرک کمپنیوں کو 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی سستی دینے کا فیصلہ کر دیا ہے۔ سینٹرل پاور ایجنسی کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ دسمبر 2014ء کی مد میں بجلی کی قیمت میں تین روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی کمی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول ہوئی تھی۔ منگل کے روز سینٹرل پاور ایجنسی کی طرف سے کی گئی بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیپرا میں پنجاب کے ممبر نے اعتراض لگایا تھا کہ اس میں گڈو اور نندی پور منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی کے اعداد و شمار شامل نہیں کئے گئے۔ دریں اثناء نیپرا کے ترجمان کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ نیپرا نیکراچی الیکٹرک کمپنی کے علاوہ تمام کمپنیوں کو بجلی کی قیمت میں تین روپے 24 پیسے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر 2014ء فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے دسمبر 2014ء فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں الیکٹرک ایجنسیوں کو 21 ارب کی ریلیف ملے گی۔ اور تین روپے 24 پیسے ریلیف مارچ کے بلوں میں شامل کر دیا جائے گا قبل ازیں بجلی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو مواخر کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :