مہمندر سنگھ دھونی فتح کے باوجود پاکستان کے حق میں بول پڑے ، ہمیں یہ نہیں بھولنا ..
تازہ ترین : 1
مہمندر سنگھ دھونی فتح کے باوجود پاکستان کے حق میں بول پڑے ، ہمیں یہ ..

مہمندر سنگھ دھونی فتح کے باوجود پاکستان کے حق میں بول پڑے ، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان مجموعی طور پر ہم سے بہتر ریکارڈ ہے، ورلڈ کپ میں ریکارڈ بہت اچھا ہے ہمیں اس پر فخر ہے،لیکن ایک وقت آئے گا جب ہم ان سے ہار جائیں گے، یہ ریکارڈ ہمیشہ قائم نہیں رہے گا، یہ موقع اس ٹورنامنٹ میں بھی آسکتا ہے ، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں،جب کبھی بھی انڈیا پاکستان کھیلتے ہیں تو یہ کوئی عام میچ نہیں ہوتا، یہ ہر کے لیے جذباتی لمحات ہوتے ہیں لیکن ہم صرف ایک میچ میں فتح پر اکتفا نہیں کر سکتے، ابھی بہت بہتری گنجائش موجود ہے، مہندر سنگھ دھونی

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) ہندوستانی ٹیم کے کپتان پاکستان کو شکست دینے کے بعد روایتی حریف کے حق میں بول پڑے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان مجموعی طور پر ہم سے بہتر ریکارڈ ہے۔یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان اتوار کو چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ میں مدمقابل تھے اور ہندوستان نے ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں روایتی حریف کے خلاف لگاتار چھٹی کامیابی حاصل کی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اس بہترین ریکارڈ کے باوجود پاکستان کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہندوستان ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ہمیشہ ناقابل شکست نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ریکارڈ بہت اچھا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔’لیکن ایک وقت آئے گا جب ہم ان سے ہار جائیں گے، یہ ریکارڈ ہمیشہ قائم نہیں رہے گا، یہ موقع اس ٹورنامنٹ میں بھی ا آسکتا ہے اگر دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان کا ہم سے بہتر ریکارڈ ہے، وہ ایک بہترین ٹیم ہے اور انہیں ہرانا آسان نہیں۔اگر باہمی مقابلوں میں دیکھا جائے تو پاکستان کا ہندوستان پر پلڑا بھاری ہے اور 51 فتوحات کے مقابلے میں پاکستان نے ہندوستان کو 72 بار شکست سے دوچار کیا۔’جب کبھی بھی انڈیا پاکستان کھیلتے ہیں تو یہ کوئی عام میچ نہیں ہوتا، یہ ہر کے لیے جذباتی لمحات ہوتے ہیں لیکن ہم صرف ایک میچ میں فتح پر اکتفا نہیں کر سکتے، ابھی بہت بہتری گنجائش موجود ہے‘۔

دھونی نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کے خلاف فتح آئندہ ہونے والے میچوں میں ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گی۔دفاعی یمپیئن ٹیم کے قائد نے کہا کہ ہمیں ابھی اور بھی مشکل ٹیموں سے مقابلہ کرنا ہے جہاں ہمیں اسی طرح کی کارکردگی دہرانا ہو گی۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان ہندوستان کے خلاف جواب میں کوئی متاثر کن جواب نہ دے سکے۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا لیکن اہم چیز یہ ہے کہ ہم اس شکست کو بھلا کر مستقبل پر نظریں مرکوز کر لیں، یہ میچ گزر چکا ہے لہٰذا اب ہمیں اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 08:04:54

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • وقاص کی رائے : 17/02/2015 - 14:50:20

    دھونی اک اچھا کھلاڑی ہے کیونکہ وہ اصل حقیقتیں اچھی طرح سمجھتا ہے۔

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں