کارسرکار میں مداخلت ، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی اور مذہبی منافرت پھیلانے پر اہلسنت و ا لجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر قیادت کیخلاف سنگین دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 17 فروری 2015 08:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) کارسرکار میں مداخلت ، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی اور مذہبی منافرت پھیلانے پر اہلسنت و ا لجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر قیادت کیخلاف سنگین دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او محمد نواز بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ کا اندراج کیا گیا مقدمہ میں اہلسنت و الجما عت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر قیادت کیخلاف کار سرکار میں مداخلت ، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی اور مذہبی منافرت پھیلانے سے سنگین نوعیت کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے