سینٹ انتخابات میں ووٹنگ خفیہ نہیں ہونی چاہئے‘ سراج الحق، الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے انتظامات کرنے ہونگے‘ سیاسی جماعتوں نے سینٹ ٹکٹ کے لئے سرمایہ رکھنے والوں کو ترجیح دی‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 17 فروری 2015 08:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں ووٹنگ خفیہ نہیں ہونی چاہئے الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے انتظامات کرنے ہونگے۔ سیاسی جماعتوں نے سینٹ ٹکٹ کے لئے سرمایہ رکھنے والوں کو ترجیح دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت میں پارٹیاں خود میرٹ پر فیصلے نہیں کرتی سیاسی ورکرز کو میرٹ کا خیال رکھنا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف کے ساتھ معاملات کو چلانا چاہئیے۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی رپورٹ جے آئی ٹی نے بنائی اس میں کچھ تو صداقت ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کو فائیلوں کا حصہ بنایا گیا تو قتل ہونے والے مزدوروں اور انکے لواحقین سے زیادتی ہو گی۔