پاکستان کوسٹ گارڈ کی گوادر کے قریب کارروائی متعدد غیر ملکی گرفتار

منگل 17 فروری 2015 08:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) پاکستان کوسٹ گارڈ نے کوسٹل ہائی وے گوادر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 9 افغان باشندے بھی شامل ہیں جو ایران کے راستے بغیر کسی سفری دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہورہے تھے۔ مزید تفتیش کے بعد ان افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :