وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، 2014-15 کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

منگل 17 فروری 2015 08:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں 2014-15 کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںآ ئندہ مالی سال (2015-16) کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور آئیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے پراجیکٹس کی رپورٹ بھی پیش کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنرل منیجر آپریشنز محمد جاوید انور ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر غضنفر عباس، ایڈیشنل جنرل منیجر مینوفیکچرنگ اینڈ سروسز رانا ابرار انوراور فنانشل ایڈوائزر اینڈ چیف اکاوٴنٹس آفیسرغلام مصطفی سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

خواجہ سعد رفیق نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :