کراچی سے کالے دھن کے اربوں روپے کی بیرون ملک منتقلی کاانکشاف ،ایف آئی اے نے بیرون ..
تازہ ترین : 1

کراچی سے کالے دھن کے اربوں روپے کی بیرون ملک منتقلی کاانکشاف ،ایف آئی اے نے بیرون ملک رقم منتقل کرنے والی کمپنی کے سیکرٹری کوگرفتارکرلیا،دیگر 5ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء)کراچی سے کالے دھن کے اربوں روپے کی بیرون ملک منتقلی کاانکشاف ،ایف آئی اے نے بیرون ملک رقم منتقل کرنے والی کمپنی کے سیکٹری کوگرفتارکرلیا،دیگر5ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق کالے دھن کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کاانکشاف ہواہے اورسندھ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت نے 16ارب روپے بیرون ملک منتقل کئے ہیں کالادھن سمیٹنے والوں میں بیوروکریٹس بھی شامل ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ رقم بے نامی اکاوٴنٹس کے ذریعے منتقل کی گئی ہے اورتین کمپنیوں کے ذریعے رقم کی منتقلی ہوئی ہے ایف آئی اے نے ایک کمنپی کے سیکٹری کوگرفتارکرلیاہے جبکہ باقی 5ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 08:16:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں