کراچی،وزیر اعظم سے آصف زرداری کی ملاقات،سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال
تازہ ترین : 1
کراچی،وزیر اعظم سے آصف زرداری کی ملاقات،سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال

کراچی،وزیر اعظم سے آصف زرداری کی ملاقات،سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملک میں امن وامان کی صورت حال، سینٹ الیکشن اور دیگر باہمی امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس سے قبل وزیر اعظم نوا زشریف سے آصف علی زرداری نے ملاقات کی جس میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے ۔

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 08:13:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں