بھارتی پولیس نے ممبئی حملوں کے انتہائی مطلوب ملزم اور داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی کو گوا سے گرفتار کرلیا

منگل 17 فروری 2015 08:43

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) بھارتی پولیس نے ممبئی حملوں کے ایک اور انتہائی مطلوب ملزم اور داؤد ابراہیم کے قریب ساتھی شام کشور گاریکایاتی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ کارتھک کاشیاب نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گوا کےٰ شمالی قصبہ پنجالی سے داؤد کے قریبی ساتھی اور ممبئی حملوں کے انتہائی مطلوب ملزم شام کشور کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری انٹلی جنس معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :