جنوبی کوریا نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کردی
تازہ ترین : 1

جنوبی کوریا نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کردی

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) جنوبی کوریا نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرو ترقی کے راستے پر چلنے کیلئے مذاکراتی عمل کا آغاز انتہائی اہم ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئول کی اتحادی وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و ترقی کیلئے دونوں کوریائی خطوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز انتہائی اہم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اشتعال انگیز کا سلسلہ ترک کرکے خطے میں امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 08:43:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں