امریکی نیوز چینل نے اوبامہ کو خاتون سے زیادتی کا ملزم قرار دے دیا، بلیٹن میں امریکی صدر کی تصویر بطور ملزم آن ائیر ہوگئی ، چینل نے غلطی پر معافی مانگ لی

منگل 17 فروری 2015 08:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء ) امریکی نیوز چینل فوکس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کا ملزم امریکی صدر باراک اوباما کو ٹھہرا دیا ، پانچ سیکنڈ تصویر آن ائیر چلنے کے بعد انتظامیہ کو غلطی کا احساس ہوا۔

(جاری ہے)

فوکس فائیو سان ڈیاگو پر دس بجے کے بلیٹن میں ناظرین کو حیرت انگیز خبر سننے کو ملی جب نیوز اینکر کیتھلین بیڈ نے جنسی زیاتی کی خبر دی اور ساتھ امریکی صدر باراک اوباما کی خبر چلا دی جس پر لکھا آر ہا تھا کہ ”نو چارجز“۔ اینکر نے ناظرین کو بتایا کہ جنسی حملے کے واحد مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ پانچ سیکنڈ صدر اوباما کو ملزم ٹھہرانے کے بعد نیوز روم کو اپنی غلطی کا احساس ہوا جس کے بعد چینل نے اپنی اس غلطی پر معافی مانگ لی۔