صومالیہ ، الشباب کے حملے میں حکومتی عہدیداروں سمیت چار افراد ہلاک

منگل 17 فروری 2015 08:38

مو غا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء ) صومالیہ میں سرگرم مسلم شدت پسند تنظیم الشباب نے دارالحکومت موغادیشو کے مرکزی علاقے میں حملہ کر کے تین حکومتی عہدیداروں اور ان کے ایک ڈرائیور کو قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ میگریشن کے محکمے سے تعلق رکھنے والے یہ اہلکار دفتر سے ان کے گھروں تک لے جائے جا رہے تھے کہ الشباب سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ عسکری تنظیم الشباب کے ایک ترجمان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اتوار کے روز بھی اسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے موغادیشو میں دو حکومتی عہدیداروں کو ہلاک کر دیا تھا

متعلقہ عنوان :