افغانستان ، بم حملے میں زخمی خاتون سیاستدان ہلاک

منگل 17 فروری 2015 08:38

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء ) مشرقی افغا نستان میں بم حملے میں زخمی ہونے والی معروف خاتون سیاست دان انگیزا شنواری انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

صوبائی کونسل کی رکن اس نوجوان خاتون سیاست دان کو حملے میں زخمی ہونے کے بعد کابل کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے میں ان کا ڈرائیور اور چار دیگر افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں بھی ایک خاتون سیاست دان شکریہ بارکزئی پر خودکش حملہ ہوا تھا، تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :