پاکستان کی طرف سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہیں ،لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ،بھارت ..
تازہ ترین : 1

پاکستان کی طرف سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہیں ،لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ،بھارت کوپاکستان پرہرشعبے میں برتری حاصل ہے ،بھارت کی مغربی کمانڈ کے سربراہ کی میڈیاسے گفتگو

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء)بھارت کے مغربی کمانڈکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیارہیں ،پاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی صلاحیت کے حامل ہیں لیکن بھارت کو پاکستان پرہرشعبے میں برتری حاصل ہے ۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیاکہ بھارت ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی تربیت کے معاملے میں بھی پاکستان پرفوقیت رکھتاہے ،وہ پاک بھارت 1965ء کی جنگ کے 50سال پرایک روزہ قومی سیمیناراورپینل ڈسکشن میں بات چیت کررہے تھے ۔وہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ پراپنے خیالات کااظہار کرررہے تھے ۔

وقت اشاعت : 17/02/2015 - 09:20:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں