را نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا معاوضہ بڑھاکر 6 لاکھ روپے کر دیا،نجی ٹی وی کی رپورٹ،افغان صدراشرف غنی کے تعاون سے خوست میں را کے گرد دائرہ تنگ کردیا گیا

منگل 17 فروری 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء)بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا معاوضہ بڑھاکر 6 لاکھ روپے کر دیا ہے اورسرحد پرحملے کے دوران ہلاک ہونے والے گل محمد کو اتنا معاوضہ دے کر پاکستان بھیجا گیا تھا، جس کے وڈیو ثبوت موجود ہیں۔

(جاری ہے)

یہ انکشاف ایک نجی ٹی وی کے میزبان نے اپنے پروگرام میں کیاجس میں بتایا گیا کہ خوست میں سرگرم ٹی ٹی پی کے کمانڈرحافظ دولت نے پاکستان میں اپنے ساتھیوں کوپیغام بھیجا ہے کہ آپریشن سے بچنے کیلئے اپنے اہلخانہ کو لیکر یہاں آجاؤ تاہم افغان صدراشرف غنی کے تعاون سے خوست میں را کے گرد دائرہ تنگ کردیا گیا ہے۔

میزبان نے بتایاکہ رینجرزکی طرف سے چیف جسٹس کوکراچی کے حالات کے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے بھیجی جاتی ہے۔نومبر، دسمبر 2013 میں بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق شہرمیں جن سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز ہیں، ان میں ایم کیو ایم سرفہرست ہے، اس کے بعد ٹی ٹی پی، سنی تحریک، پیپلزپارٹی اور اے این پی کا نمبرآتا ہے۔ چوہدری سرورکی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ایم کیوایم کیلئے یہ مسئلہ پیداہوگیاہے کہ ان کے برطانوی اسٹیبلشمنٹ میں رابطے ہیں، جس کے باعث عمران فاروق قتل کے مقدمے میں دوگواہوں کوشاید برطانیہ کے حوالے یا رسائی دے دی جائے۔