پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 173 بھارتی قیدی رہا کردیئے،دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کا معاملہ انسانی ہمدردی کا ہے توقع ہے بھارتی حکومت بھیجو قیدی مدت پوری کرچکے ہیں انہیں رہا کرے گی ، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 17 فروری 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء)پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 173 بھارتی قیدی رہا کردیئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جو قیدی مدت پوری کرچکے ہیں بھارت انہیں رہا کرے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 173بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا ہے جن میں 172 ماہی گیر ہیں پاکستان نے گزشتہ برس بھی چالیس بھارتی قیدی رہا کئے تھے ۔ ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کا معاملہ انسانی ہمدردی کا ہے توقع ہے بھارتی حکومت بھی پاکستانی قیدی رہا کرے گی بھارت ان قیدیوں کو رہا کرے جو اپنی مدت پوری کرچکے ہیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی قیدیوں کے واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیاجائے گا ۔