ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، شہباز شریف،توانائی کے شعبے میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں چینی توانائی کمپنی کے وفد کی وزیراعلیٰ ملاقات

منگل 17 فروری 2015 09:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء )وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ توانائی کے شعبے میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں۔چین کی توانائی کمپنی کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ جس میں توانائی کے منصوبوں اور پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب نے کہاکہ ملک کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔روایتی ذرائع کے ساتھ سستے اور متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کیاجا رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں سو میگا واٹ کا سولر کا منصوبہ لگایا ہے۔ معیار، شفافیت اور برق رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ۔

متعلقہ عنوان :