عوام کیلئے تحفہ، بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 21پیسے فی یونٹ کمی کاامکان

منگل 17 فروری 2015 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء)حکومت کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ، بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 21پیسے فی یونٹ کمی کاامکان ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صارفین کوریلیف دسمبر2014ء کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیاجائے گا،بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو21ارب روپے کاریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

نیپراسی پی پی اے کی درخواست پرآج منظوری دیگا،وزارت خزانہ کے دباوٴکے باعث صارفین کوریلیف ایک ماہ کی تاخیرسے ملے گا۔

متعلقہ عنوان :