کرائسٹ چرچ‘ پولیس جواریوں کے خلاف سرگرم، کمیونیکیشن ڈیوائسز کے ذریعے میچ کی معلومات دینے پر مشکوک شخص میدان سے باہر

پیر 16 فروری 2015 08:22

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء ) پولیس نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سٹے بازی کے شک پر متعدد لوگوں کو میدان سے باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک ترجمان نے بعد میں فئیر فیکس میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کم از کم ایک شخص کو 'کمیونیکشن ڈیوائسز کے ذریعے بیرون ملک لوگوں کو میچ کی معلومات دینے' پر ہینگلے اوول میدان سے باہر نکال دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افسران لیپ ٹاپس اور موبائل فونز پر انتہائی مصروف 'مشکوک افراد' پر نظر رکھنے کیلئے میچ کے دوران 17000 تماشائیوں میں گھل مل گئے ۔

متعلقہ عنوان :