ورلڈ کپ 2015ء ، روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 76 رنز سے ہرا دیا‘ پاکستان کا ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کا خواب پھر پورا نہ ہو سکا، ویرات کوہلی شاندار سنچری پر مین آف دی میچ قرار

پیر 16 فروری 2015 08:21

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء) ورلڈ کپ 2015ء میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 76 رنز سے ہرا دیا‘ پاکستان کا ورلڈ کپ میں بھارت کو سکست دینے کا خواب پھر پورا نہ ہو سکا۔ بھارت کے کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا‘ بھارت کی پہلی وکٹ 34 کے مجموعی پر گر گئی ووریت شرما 15 رنز بنا کر سہیل خان کا پہلا سکار بنے۔

اس کے بعد ویرات کوہلی اور شیکردھونی کے درمیان سنچری رنز سے زیادہ کی پارٹنرشپ ہوئی۔ شنکر دھونی 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے مصباح الحق نے انہیں رن آؤٹ کیا ویرات کوہلی جو دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے میں ناکام رہے تھے شاہد آفریدی کی بال سے یاسر خان کے ہاتھوں کیچ چھوٹنے کے بعد فارم میں آ گئے اور سنچری بنائی۔ 107 رنز بنا کر سہیل خان کا دوسرا شکار بنے۔

(جاری ہے)

بھاری بلے باز سرویس رائنا نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے‘ دھونی نے 18 رنز بنا کے بھارت نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے پاکستان کی طرف سے سہیل خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا وہاب ریاض نے ایک وکٹ ‘ 301 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز یونس خان اور احمد شہزاد کے ساتھ کیا یونس خان پھر ناکام رہے اور 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد احمد شہزاد اور حارث سہیل ‘ کے درمیان اچھی پارٹنر شپ ہوئی ہارث سہیل 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے احمد شہزاد 47 رنز بنا سکے۔

احمد شہزاد کی وکٹ کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی مصباح الحق کے سوا کوئی بیٹسمین بھارتی بالروں کا سامنا نہ کر سکے۔ شاہد آفریدی 22 ‘ عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے‘ مصباح الحق نے 76 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی بھارت نے میچ 76 رنز سے جیت لیا۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان نے بھارت سے ورلڈ کپ میں شکست کھانے روایت برقرار رکھی اور چھٹی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :