”موجیں ختم “،پاک بھارت میچ کا اختتام ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ شروع

پیر 16 فروری 2015 08:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء)پاک بھارت میچ کا اختتام ہوتے ہی صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ،شام کے اوقات میں مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں 6سے 9گھنٹے لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

حکومت کی ہدایات پر لیسکو سمیت بجلی فراہم کرنے والی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی گئی ۔ تاہم کچھ مقامات پر تکنیکی خرابی کے باعث بجلی بندش کی شکایات موصول ہوئیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے صبح آٹھ بجے سے پاک بھارت میچ کے اختتام تک لوڈ شیڈنگ نہ کی گئی تاہم اسکے بعد اس کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں میں 4سے 6جبکہ دیہی علاقوں میں 7سے 9گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :