آصف زرداری کامسلم لیگ (ن) کیساتھ مفاہمتی عمل کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنے اعلی رہنما و ں کیخلا ف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

پیر 16 فروری 2015 08:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کیساتھ مفاہمتی عمل کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کیخلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ انہوں نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنماء سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ سابق صدر سینٹ انتخابات سے قبل اپنی سیاسی جماعت کے اہم ترین راہنماؤں کیخلاف مختلف مقدمات کے خاتمے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ طور پر حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے راہنماؤں کیخلاف درج مقدمات واپس لئے جائیں تاہم (ن) لیگ حکومت نے تاحال اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ مسلم لیگ (ن) قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ تمام معاملات کا فیصلہ آئین و قانون کی روشنی میں عدلیہ ہی کرے۔