کوپن ہیگن‘دہشت گردکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، 3زخمی،وزیر اعظم کا ملک بھر میں ہائی الرٹ کا اعلان

پیر 16 فروری 2015 08:46

کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء)ڈنمارک میں اسلام اور آزادی اظہار پر ہونے والے سیمینار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم نے ملک بھر میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈنمارک پولیس کے مطابق دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسلام اور آزادی رائے کے بارے میں منعقدہ سیمینار کے دوران جب فرانسیسی سفیر خطاب کر رہے تھے تو ایک شخص نے سینٹر کے باہر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

متنازع خاکے بنانے والا سویڈن کا کارٹونسٹ ’لارس ولکس‘ بھی اس سیمینار میں موجود تھا۔ فرانسیسی سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ واقعہ فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی طرز کا لگتا ہے۔ تاہم اس بار دہشت گرد اندر داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک شخص ملوث تھا جبکہ وزیر اعظم نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے پورے ملک میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :