پا ک بھا رت میچ ،اربوں روپے کا جوا ء کھیلا گیا ، سکرینیں لگا کر مارکیٹوں ،پلازوں کی چھتیں ،ہوٹلز اور ڈھابوں پرجواری متحرک ،جڑواں شہروں کے متعدد تھانوں کا جواریوں کے ساتھ مک مکا

پیر 16 فروری 2015 09:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء ) کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا معرکہ پاکستان اور بھارت ٹیموں کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے لیے اربوں روپے کا جوا ء کھیلا گیا ، سکرینیں لگا کر مارکیٹوں ،پلازوں کی چھتیں ،ہوٹلز اور ڈھابوں پرجواری متحرک ،جڑواں شہروں کے متعدد تھانوں کا جواریوں کے ساتھ مک مکا چند ایک کے خلاف رسمی کارروائی عمل میں لانے کے لیے ایس ایس پی اسلام آباد پولیس نے گشت بڑھانے اور ریڈ کی ہدایات کردیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ،پولیس کارروائی سے بچنے کے لیے ٹی وی سکرینیں لگانے اور ٹیلی فون پر بکنگ کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

خبر رساں ادارے کوپولیس حکام کے معتبر ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادایف ٹین ، ایف الیون ،جی الیون ،ایف ایٹ ،کراچی کمپنی ،میلوڈی ، بارہ کہو، پیر ودھائی ،سبزی منڈی ،فیض آباد ،راجہ بازار،کمرشل مارکیٹ ،ڈھوک کالا خان ،کھنہ پل ،آئی ایٹ ،گولڑہ ،چیک شہزاد ،سید پور،علی پور فراش ،کھڈا مارکیٹ ،الحبیب مارکیٹ ،رہائشی ٹاورز سمیت دیگر مقامات پر جوایوں کی جانب سے پیشگی تیاری کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی اور لوکل شراب ، ڈانس پارٹی کے لیے خوبرو لڑکیوں کی بکنگ کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جڑواں شہروں کے متعدد ہوٹلز کی جانب سے جہاں شہریوں کی سہولت کے لیے بریک فاسٹ خصوصی پیکجز دئیے گئے ہیں ایک اندازے کے مطابق اس میچ کو جہاں ایک ارب سے زائد لوگ ٹی وی سکرین پر دیکھیں گے وہیں جواریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے اعصاب شکن مقابلے کی پیشگی تیاری کرتے ہوئے ایڈوانس بکنگ کے تحت سٹہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس امیدوار کی جانب سے متعلقہ جواری کو میچ پر سٹہ کے لیے ایڈوانس پیسے نہیں دئیے جائیں گے بغیر تعلق تمام افراد کی بکنگ نہیں کی جائے گی اور نہ ہی انہیں جیتنے کے بعد کوئی انعام دیا جائے گا ۔

جواریوں کی جانب سے متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سخت میچ کے دوران ریٹ ہائی رکھنے کے علاوہ فون پر بکنگ کی جائے گی تاکہ پولیس کارروائی سے بچا جا سکے۔