کوئٹہ ،مستونگ روڈ پر حساس اداروں کی کاروائی میں لشکر جھنگوی کا مرکزی رہنماساتھی ..
تازہ ترین : 1
کوئٹہ ،مستونگ روڈ پر حساس اداروں کی کاروائی میں لشکر جھنگوی کا مرکزی ..

کوئٹہ ،مستونگ روڈ پر حساس اداروں کی کاروائی میں لشکر جھنگوی کا مرکزی رہنماساتھی سمیت ہلاک، ایک شخص گرفتار، فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکار زخمی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر حساس اداروں کی کاروائی میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے مرکزی رہنماء عثمان سیف اللہ فائرنگ میں ساتھی سمیت ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو حساس اداروں نے مستونگ روڈ پر شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا اس دوران مسلح شر پسندوں نے ایف سی پر فائرنگ کردی جس میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے اہم رہنماء اور کوئٹہ سمیت بلوچستان میں خود کش حملوں کا ماسٹر مائنڈ عثمان سیف اللہ بھی شامل ہیں ۔ نعشوں کو ہسپتال پہنچایا گیا مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 08:51:15

اپنی رائے کا اظہار کریں