کرم ایجنسی‘سکیورٹی فورسزکی کارروائی،15 شدت پسند ہلاک ، ایک اہلکار زخمی، شدت پسند ..
تازہ ترین : 1
کرم ایجنسی‘سکیورٹی فورسزکی کارروائی،15 شدت پسند ہلاک ، ایک اہلکار ..

کرم ایجنسی‘سکیورٹی فورسزکی کارروائی،15 شدت پسند ہلاک ، ایک اہلکار زخمی، شدت پسند پاک افغان سرحد کے راستے کرم ایجنسی میں داخل ہوئے ‘ سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء)کرم ایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملے کے دوران مقابلے میں 15 شدت پسند ہلاک اور ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقے شابک میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسند پاک افغان سرحد کے راستے کرم ایجنسی میں داخل ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 08:51:15

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں