لوئیر کرم ایجنسی ‘پاک افعان بارڈر پر دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپ‘ ..
تازہ ترین : 1

لوئیر کرم ایجنسی ‘پاک افعان بارڈر پر دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپ‘ 8 دہشت گرد ہلاک ‘ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء) لوئیر کرم ایجنسی میں پاک افعان بارڈر پر افغان دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ‘ 8 دہشت گرد ہلاک ‘ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی۔ دہشت گرد پاکستانی حدود میں داخل ہورہے تھے کہ اس دوران جھڑپ شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں کے اندر آٹھ در اندازوں کو ہلاک کردیا گیا جھرپ کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے سرحدوں ‘ باؤنڈری پر کارروائیاں تیز کردی ہیں‘ آمدہ اطلاعات کے مطابق پتالہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

وقت اشاعت : 15/02/2015 - 09:07:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں