آزاد کشمیر حکومت نے آزاد کشمیر شریعت کورٹ میں ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کو قائم مقام ججز تعینات کردیا

اتوار 15 فروری 2015 08:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)آزاد کشمیر حکومت نے آزاد کشمیر شریعت کورٹ میں ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کو قائم مقام ججز تعینات کردیا ہے،اس سلسلے میں گزشتہ روز کشمیر ہاؤس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان نے ہائی کورٹ کے ججز جسٹس منیر احمد چوہدری،جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی،جسٹس اظہر سلیم بابر،جسٹس سردار عبدالحمید خان،جسٹس چوہدری جانداد خان کو آزاد کشمیر شریعت کورٹ کے ججز مقرر کردیا ہے،ہائی کورٹ کے ججزکو شریعت کورٹ کے قائم مقام ججز کے اختیارات دئیے گئے ہیں،شریعت کورٹ طویل عرصے سے ان ججز کی نشستوں پر تقرریاں نہیں کی گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری کے موقع پر آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مصطفیٰ مغل اور آزاد کشمیر بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :